1 ستمبر 2014 - 22:49
کارکن پرامن رہیں ہمارا احتجاج پر امن ہے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے دھرنے کے شرکاء کو پرامن رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کارکن کوئی ایسا اقدام نہ کریں جس سے برا تاثر پھیلے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  تحریک انصاف کے چیئرمین نے کنٹینر پر اپنے خطاب میں کہا کہ کارکن پرامن رہیں ہمارا احتجاج پر امن ہے۔ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ شریف برادران نےاپنا نام جمہوریت اور آئین رکھ لیا ہے ، لوگ اپنے ملک میں عدل وانصاف اور حقوق چاہتے ہیں ، انھوں نے کارکنوں کو خوشخبری دی کہ ہم نے وزیر اعظم ہاؤس کے گیٹ کا قبضہ حاصل کر لیا ہے اب قاتل وزیراعظم کو وزیر اعظم ہاؤس میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔انھوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 17 دن ہو گئے ہیں لیکن ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوئے ۔حکومت سنجیدہ نہیں اس لیے مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے ۔ حکمرانوں کا جمہوریت اور آئین میں یقین نہیں ، ہمارے اب تک 25 کارکن شہید ہو چکے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمراں دھاندلی کی پیداوار ہیں ۔

.......

/169